15 اگست 2018 - 17:58
اسرائیلی فوج میں حماس کے نفوذ کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کر کے دعویٰ کیا ہے کہ حماس سوشل میڈیا بالخصوص انسٹاگرام میں اسرائیلی فوج کے خصوصی صفحات تک رسائی رکھتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق، شہاب نیوز نے خبر دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس نے انسٹاگرام پر فرضی اکاؤنٹ بنا کر اسرائیلی فوجیوں سے رابطہ قائم کرنے اور انہیں اپنے جال میں پھنسا کر ان سے خفیہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ کوئی ایک ماہ قبل اسرائیل کی سائبر انفارمیشن سیکیورٹی کے حکام نے فوجیوں کی پروفائل کے ذریعے حماس کی فوجیوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔

خبر میں بتایا گیا ہے کہ ایک ماہ قبل فوج نے’ٹوٹا دل‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی تھی جس کے تحت حماس کے سوشل میڈیا پر موجود فرضی اکاؤنٹس بند کیے گئے۔

خیال رہے کہ حماس کے اس منصوبے سے کئی اسرائیلی فوجیوں نے دھوکا کھا کر اپنی خفیہ معلومات ان کے حوالے کر دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲